میری بہن کا شوہر اور میں۔۔۔۔ لڑکی نے ایسی بات بتا دی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

2017 ,اپریل 26



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی خاتون کیلئے اس کے بہنوئی کی حیثیت بھائی جیسی ہوتی ہے، لیکن شاید یہ بات مغربی معاشرے پر لاگو نہیں ہوتی، جہاں قریبی رشتے بھی شرم و حیاءکی قید سے یوں آزاد ہوچکے ہیں کہ جان کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔ اپنے انتہائی شرمناک راز کا انکشاف کرتے ہوئے ایک نوجوان خاتون نے بھی کچھ ایسا ہی انکشاف کر دیا ہے جسے سن کر انٹرنیٹ صارفین دم بخود رہ گئے ہیں۔یہ خاتون لکھتی ہے ”مجھے اپنی بہن کے منگیتر سے محبت ہوگئی۔ ہمارے درمیان اچھا تعلق تھا جو رفتہ رفتہ دوستی اور پھر محبت میں بدل گیا۔ ہم گزشتہ کئی ماہ سے خفیہ ملاقاتیں بھی کررہے ہیں اور میری بہن کو ان کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ کل میری بہن کی شادی ہے اور ہر کوئی تیاریوں میں مصروف ہے، لیکن کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں کہ میں حاملہ ہوچکی ہوں۔ میرے بچے کا باپ وہی شخص ہے جو کل میری بہن کا شوہر بننے والا ہے۔ میں اپنی بہن کو دھوکہ دینے پر شرمندہ ہوں، لیکن میرے پاس خاموش رہنے کے سوا چارہ ہی کیا ہے۔ شاید یہ سب کچھ میرے بس میں نہ تھا۔“ اور اب میں خاموشی سے اس آدمی کو اپنا بہنوئی بنانے پر مجبور ہو چکی ہوں۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں