خاتون مسافر کے ساتھ دوران پرواز ایسا شرمناک ترین کام ہوگیا کہ جان کر کوئی لڑکی کبھی جہاز میں سُو ہی نہ سکے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 06, 2017 | 21:26 شام
مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی مسافروں کی دوران پرواز قابل اعتراض حرکات کی خبریں گاہے بگاہے سامنے آتی رہتی ہیں، لیکن برطانیہ میں ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والے جگتار سندھو نے تو بے حیائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق جگتار سندھو نے برطانیہ جانے والی پرواز میں دو نوعمر بہنوں کی معصومیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے کی کوشش شروع کر دی، اور جب وہ سو گئیں تو ان کی عزت پر ہاتھ ڈال دیا۔ رپورٹ کے مطابق وہ لڑکیوں کے ساتھ مل کر فلم دیکھنے پر اصرار کرتا رہا اور ان سے غیر مناسب گفتگو کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا۔ ایک موقع پر اس نے لڑکیوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ ہم جنس پرست ہیں۔لڑکیوں نے اس سے جان چھڑوانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ پچھلی سیٹ سے اپنا منہ ان کے درمیان گھسانے کی کوشش کرتا رہا۔ بالآخر جب بیچاری لڑکیاں فلم دیکھتی دیکھتی سوگئیں تو یہ شیطان حرکت میں آگیا۔ وہ اپنی سیٹ سے اٹھا اور ان کی سیٹ پر جا کر ان کے ساتھ بے حیائی شروع کر دی۔
لڑکیوں کا کہنا ہے کہ جب وہ ہڑبڑا کر اٹھیں تو دیکھا کہ ملزم نے ان کے لباس میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور ایسی بیہودہ حرکات کررہا تھا کہ جنہیں الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ وہ اپنے فعل پر شرمندہ ہونے کی بجائے الٹا انہیں کہنے لگا کہ ’بس مانچسٹر پہنچنے تک انتظار کرلو۔‘
لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی خوفزدہ تھیں لہٰذا ملزم کے خلاف کوئی قدم اٹھانے سے ڈرتی رہیں، تاہم مانچسٹر ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی انہوں نے اپنی ماں کو سب کچھ بتا دیا، جو ائرپورٹ پر انہیں لینے آئی تھیں۔ مجسٹریٹ عدالت کی جانب سے جگتار سندھو کو جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا اور اسے ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ولورہیمپٹن کے علاقے سے تعلق رکھنے والے جگتار سندھو کی عمر 54 سال ہے اور وہ دو بچوں کا باپ ہے۔ اور اپنی اس حرکت پر زرا بھی شرمندہ نہیں تھا۔نہ ہی کسی قسم کا کوئی ملال تھا۔۔۔