یہ خاتون تین سال تک مردے کے ساتھ کیوں سوتی رہی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی کو بھی اپنے انتقال کر جانے والے عزیز کو سپردخاک کرنا ہی پڑتا ہے خواہ وہ اس سے کتنی ہی محبت کیوں نہ کرتا ہو، مگر امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنی ماں کو انتقال کے بعد بھی اپنے ساتھ رکھنے کے لیے اس کی لاش کا وہ حشر کیا کہ سن کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین کی رہائشی 28سالہ شیوا سٹرن نامی لڑکی کی ماں تین سال قبل انتقال کر گئی تھی اور وہ آج تک اس کی لاش کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ اب اس متوفی خاتون کی لاش کا صرف ڈھانچہ باقی تھا۔شیوا سٹرن اس ڈھانچے کو کھانے کی میز پر ساتھ بٹھا کر کھانا کھلاتی، اس سے باتیں کرتی اور ہر رات اس کے ساتھ ہی سوتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان تین سالوں میں شیوا سٹرن کبھی اپنے چھوٹے سے اپارٹمنٹ سے باہر نہیں نکلی اور نہ ہی اس نے کسی اور کو اندر آنے دیا۔ اس کا ایک رشتہ دار گھر کے باہر کھانا رکھ کر چلا جاتا تھا جو سٹرن اٹھا کر کھالیا کرتی تھی۔ تین سال بعد اب جا کر اس کا راز یوں کھلا کہ اس بلڈنگ کے نگران نے سٹرن کے اپارٹمنٹ سے پانی لیک ہوتے دیکھا اور سینٹری ورکر بلا لیے۔ جب انہوں نے دروازے پر دستک دی تو سٹرن نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ اس پر انہیں شک گزرا اور انہوں نے پولیس کو طلب کر لیا۔ پولیس اندر داخل ہوئی تو ان کے مناظر دیکھ کر حیران رہ گئی۔ اندر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے اور سٹرن اپنی ماں کے ڈھانچے کے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھی تھی۔ پولیس کے مطابق سٹرن کی ماں نے اپنی موت کے وقت جو سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا وہی لباس گزشتہ تین سال سے سٹرن پہنے ہوئے تھی۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سٹرن کی ماں کی لاش ڈھانچے میں کیسے تبدیل ہوئی۔ ہمسایوں کا کہنا ہے کہ ہم اکثر اس اپارٹمنٹ سے لڑکی آوازیں سنتے تھے، وہ چیختے ہوئے کہتی تھی کہ میں نے خود کو قتل کر دیا، میں نے خود کو قتل کر دیا۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔