نیند پوری نہ ہونا بھی دل کے لیے خطرہ ثابت ہوتی ہے۔تحقیق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 18:41 شام

ایک نئی تحقیق کے مطابق صرف ایک رات کا نیند نہ لینا دل پر بوجھ ڈالنے کیلئے کافی ہے۔ ایسا کرنے سے اگلے دن دل اپنا کام کرنے میں 10فیصد زیادہ زور لگاتاہے۔وہ لوگ جو فائر اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور دیگر انتہائی دباؤ والی نوکری کرتے ہیں اکثر 24 گھنٹے کام کرنے کے باعث بمشکل نیند لے پاتے ہیں۔جبکہ یہ بات معلوم ہے کہ بہت زیادہ تھکاوٹ بہت سی طبعی ، شعوری اور جزباتی عمل کو متاثر کرتی ہے۔ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں یہ جانچا گیا ہے کہ24گھنٹے کی شفٹ میں کام کرنا بالخصوص  دل کے کام کرنے کو کیسے متاثر کر

تا ہے۔جرمنی کی یونیورسٹی آف بون سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ڈینیل کیوٹنگ نے کہا  کہ پہلی بار ہم نے بتایا کہ24 گھنٹے کی شفٹ کے اعتبار سے  قلیل مدت کی نیند دل کے اہم امراض جیسے کہ کارڈک  کانٹریکٹیلیٹی ، بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ ، کو بڑھا سکتا ہے۔تحقیق کیلئے31.36سال کی اوسط عمر کے  20 صحتمند ریڈیو لوجسٹ جن میں 19 مرد اور 1 خاتون شامل تھیں،۔ اُن کے دل کی جانچ 24 گھنٹے کی شفٹ سے پہلے اور بعد میں اوسطاً 3 گھنٹے کی نیند کے بعد کی گئی۔محققین نے  بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ کی صورت دل پر دباؤ کی پیمائش کی ۔نیند کی کمی کے باعث امیدواروں کے دل پر دباؤ بڑھا ہوا تھا اور وہ روز مرّہ کی نسبت 10فیصد زیادہ زور لگا رہا تھا۔