اب آپ کو پرسکون نیند کیلئے گولی کھانے کی ضرورت نہیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 11, 2016 | 18:47 شام

نیو یارک: بہت سے لوگوں کو کم خوابی کی بیماری ہوتی ہے جس کی وجہ سے رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں جبکہ بعض لوگ نیند کی گولیاں کھا کر سونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نیند کی گولیاں کھانے سے صحت کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کو ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ پرسکون نیند سوسکتے ہیں۔
بائیں نتھنے سے سانس لیں
اس طریقے سے سانس لینے سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہونے کے ساتھ اچھی نیند بھی آئے گی۔ماہرصحت پیٹر سمیتھ کا کہنا ہے کہ رات کو لیٹتے ہوئے بائیں طرف کروٹ لیںاو
ر دائیں نتھنے پر انگلی رکھ کر اسے بند کریں،اب بائیں نتھنے سے سانس لیں۔یہ عمل کرنے سے آپ کو نہ صرف پرسکون نیند آئے گی بلکہ بلڈ پریشر بھی ٹھیک رہے گا۔
جاگنے کی کوشش کریں
یہ طریقہ دماغ کو دھوکہ دینے کا ہے،اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارا دماغ الٹ عمل کرتا ہے۔ماہر نفسیات جولی ہرسٹ کا کہناہے کہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور خودکلامی کرتے ہوئے کہیں کہ مجھے جاگنا ہے،آپ دیکھیں گے کہ تھوڑی ہی دیر میں آپ کو نیند آنے لگے گی۔
اپنے دن کی مصروفیات کے بارے میں سوچیں
آپ نے دن بھر جوکام کئے ہیں یا کسی سے ملاقاتیں کی ہیں،ان تمام باتوں کوذہن میں لائیں۔آپ دیکھیں گے کہ یہ باتیں سوچتے ہوئے آپ کو نیند آنے لگے گی۔ماہر نفسیات سیمی مارگو کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے آپ کے دماغ کو سکون بھی محسوس ہوگا اور وہ نیند کے لئے تیار ہوگا۔
اپنی آنکھیں گھمائیں
سیمی مارگو کا کہنا ہے کہ رات کو سوتے ہوئے آنکھیں بند کرلیں اور پھر پتلیوں کو اوپر کی جانب تین بار گھمائیں۔یہ طریقہ بھی پرسکون نیند میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مخصوص حصوں کو دبائیں
ہمارے جسم میں کچھ ایسے مقام ہوتے ہیں جنہیں دبانے سے پرسکون نیندآتی ہے۔ہماری آنکھوں کے درمیان ناک اور ماتھے کے درمیان موجود جگہ کو 20سیکنڈ تک دبانے سے بھی پرسکون نیند آتی ہے۔اس جگہ پر 20سیکنڈ تک دو بار دبائیں اور آپ کو تھکاوٹ دور ہونے کے ساتھ نیند بھی آنے لگے گی۔