امریکی سموکر الیکٹرانک سگریٹ منہ میں پھٹنے سے زخمی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 20, 2017 | 15:52 شام
اڈاہو(مانیٹرنگ) الیکٹرانک سگریٹ پینے کے دوران امریکی شہری کے منہ میں پھٹ گئی جس کے باعث نہ صرف اس کا منہ جل گیا بلکہ 7 دانت بھی ٹوٹ گئے۔الیکٹرانک سگریٹ پینے کے بے شمار نقصانات ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں انڈریو ہال نامی شخص منہ میں ہی الیکٹرانک سگریٹ کے پھٹنے سے زخمی ہوگیا، انڈریو ہال کے مطابق وہ الیکٹرانک سگریٹ تقریباً ایک سال سے استعمال کررہا ہے لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا تاہم ایک دن الیکٹرانک سیگریٹ پینے کے دوران اس کے منہ میں ہی پھٹ گئی جس کے باعث نہ صرف اس کا چہرہ جل گیا بلکہ 7 دانت بھی ٹوٹ گئے۔