سوشل میڈیا پر عصمت فروشی کے لئے اکاﺅنٹ بنانے پر خاتون کے ساتھ کیا ہوا۔ آپ بھی حیران ہوں گے

دبئی(مانٹرنگ ڈیسک) ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر عصمت فروشی کے لئے اکاﺅنٹ بنانے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔ مراکش سے تعلق رکھنے والی24 سالہ خاتون نے سوشل میڈیا پر جعلی نام سے اکاﺅنٹ بنایا اور وہاں پر دیگر لوگوں کو جسمانی تعلقات قائم کرنے کے لئے پیغامات بھیجے۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ لوگ پیسے دے کر اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔مراکش سے تعلق رکھنے والی مذکورہ خاتون دبئی میں سیلز گرل کے طور پر کام کر رہی تھی، سوشل میڈیا پر اس کے اکاﺅنٹ کی مانیٹرنگ کے بعد سی آئی ڈی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور بر دبئی کے پولیس تھانے میں رکھا گیا۔ پولیس تفتیش کے دوران اس نے اپنا جرم تسلیم کیا۔دبئی کی عدالت میں خاتون پر جسم فروشی کے علاوہ اس خاتون پر اپنی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے فروغ،دوسروں کو گناہ کے لئے ابھارنا اور لائسنس کے بغیر شراب نوشی کے جرائم بھی عائد کئے گئے، جب کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود دبئی میں غیر قانونی قیام کا جرم بھی عائد کیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے خاتون کو 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی جبکہ خاتون شراب نوشی کے جرم میں ایک ماہ قید کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے ملک بدر کردیا جائے گا ۔لیکن لڑکی نے اس کے بارے میں کو