وہ گانا جو2 گھنٹے میں 27 ممالک میں وائرل ہو گیا اور ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا، یہ گانا کس نے گایا؟ ناقابل یقین خبر

2018 ,دسمبر 14



لاہور( ویب ڈیسک) #its the love shotجمعرات کو ٹوئٹر پر لگ بھگ چالیس ممالک میں ٹرینڈ کررہا تھا۔ ایسے بہت سے گانے ہیں کن کو بہت سراہا جاتا ہے مگر کبھی کسی کا اس طرح سے شاہد ہی ٹرینڈ بنا ہو جبکہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی میوزک سروس آئی ٹیونز کی مختلف ممالک

کی فہرست میں یہ 27 ممالک میں نمبر ایک کی پوزیشن پر تھا۔ یہ ہیش ٹیگ اصل میں ایک کوریئن پاپ بینڈ ایکزو کے نئے البم 'لؤ شاٹ' کا ہے۔ یہ گانا ریلیز کے دو گھنٹے کے اندر ہی کم از کم 27 ممالک میں ٹرینڈ کررہا تھا۔ ایگزو پاکستان میں بھی ٹوئٹر ٹرینڈز پر مقبول ترین ہیش ٹیگز میں شامل ہے۔ ٹوئٹر میں ایگزو کے پاکستانی مداح بھی اس گانے کو بہت پسند کر رہے تھے۔ لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہے۔ ایگزو کا اس سے پہلے دو نومبر کو آنے والا البم ’ڈونٹ میس وتھ مائی ٹیمپو‘ ریلیز کے بعد آئی ٹیونز پر 46 ممالک میں پہلے نمبر پر تھا۔ ایگزو کورئین پاپ کلچر یا 'کے پاپ' کے دو بڑے بینڈز میں آتا ہے۔ امریکی تجارتی جریدے فوربز کی معلومات کے مطابق پاپ کلچر کے بینڈز جیسا کہ ’بی ٹی ایس‘ اور ’ایگزو‘ مقبولیت میں ’جسٹن بیبر‘ اور ’زین ملک‘ جیسے فنکاروں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ’ایگزو‘ کے سب سے بڑے حریف بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے نہ صرف اس گزشتہ سال بلکہ اس سال بھی امریکی میوزک کمپنی بلبورڈ کا ٹاپ سوشل آرٹسٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ 2017 سے پہلے گزشتہ چھ سال سے جسٹن بیبر کو مل رہا تھا لیکن ’کے پاپ‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اب مغربی بینڈز اور آرٹسٹس کو پیچھے چھوڑ رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں