نانا پاٹیکر اور تنوشری دتہ کیس میں تہلکہ خیز موڑ : ڈیزی شاہ کے انکشاف نے سب کو دنگ کر ڈالا

2018 ,نومبر 30



ممبئی(ویب ڈیسک) نانا پاٹیکر کے خلاف جنسی ہراسانی کیس میں بڑی پیش رفت ،  پولیس نے  اداکارہ ڈیزی شاہ کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کے اوشی ویرا پولیس اسٹیشن سے  اداکارہ  ڈیزی شاہ کو تحریری طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ 

وہ تنوشری دتہ کی جانب سے نانا پاٹیکر کے خلاف جنسی ہراسانی کیس میں اپنا  بیان ریکارڈ کرائیں کیونکہ واقعہ کے وقت وہ بھی سیٹ پر موجود تھیں ۔  اس حوالے سے  ڈیزی شاہ کا کہنا ہے کہ میں فلمی سیٹ پر صرف اسسٹنٹ کوریو گرافر تھی اور میرا کام ڈانس کے اسٹیپ سکھانا تھا، وہاں ہونے والے کسی عمل یا جرم   میں میرا کوئی حصہ یا کردار نہیں تھا ۔  اس روزوہاں جو کچھ بھی ہوا میں اْس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اْن تمام افراد کا بیان ریکارڈ کریں گے جو اْس وقت سیٹ پر موجود تھے اور اسی حوالے سے ڈیزی شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے، وہ اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں بیان ریکارڈ کراسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر الزام عائد کیا تھا کہ  10 سال قبل  انہوں نے فلم ’’ہارن اوکے پلیز‘‘ کے گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ (ش س م) 
 

متعلقہ خبریں