میری بیٹی تو بالکل ٹھیک جا رہی ہے مگر میرا بیٹا آریان ۔۔۔۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ، مداح حیران رہ گئے

2018 ,دسمبر 16



ممبئی( ویب ڈیسک) بالی وڈ میں جہاں شاہ رخ، سلمان، عامر اور اکشے کمار جیسے بڑے بڑے سپر سٹارز آج بھی کامیابی کے ساتھ ڈٹے ہوئے وہیں دوسری جانب انڈسٹری کی نئی نسل بھی اپنی پہچان بنانے میں مصروف ہے اور سٹارز کے بچے اب ان کی جگہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون، آدتہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے ساتھ سنیل شیٹی کے بیٹی عطیہ شیٹی کے بعد حال ہی میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ اب تمام نظریں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان، عامر خان کے بیٹے جنید اور ان سب سے بڑھ کر شاہ رخ خان کے بچے آرین اور سہانا پر ہیں۔ لیکن اس ہفتے اپنی فلم زیرو کی پروموشن کے دوران شاہ رخ نے ایک انکشاف کیا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انکی بیٹی سہانا کا رجحان ایکٹنگ پر ہے اور وہ اس سلسلے میں پڑھائی بھی کر رہی ہیں لیکن ان کے بیٹے آرین خان ایکٹنگ میں بلکل بھی دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ فلسماز بننا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ سے ہی اپنے بچوں کو اس بات کی آزادی دی ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔


 

متعلقہ خبریں