اپنی آخری سانس تک یہ کام کرتی رہوں گی، مشہور زمانہ گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کر لیا

2018 ,دسمبر 12



<p style="text-align: right;">ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی ۔ گلوکارہ لتا منگیشکر نے سوشل میڈیا پر ایک گانا پوسٹ کیا جس کے بعد ان کے ریٹائر ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں ۔</p>
&nbsp;

&nbsp;
<p style="text-align: right;">بالی وڈ لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنا گایا گیا گانا  ’ ’ اتا وساویاچا کشن ‘ ‘  پوسٹ کیا جس کے بعد ان کے ریٹائر ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں جن کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی اور یہ گانا انہوں نے 2013 میں کمپوزر سلیل کلکرنی کیلئے گایا تھا ۔  لتا منگیشکر طویل عرصے سے گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوائے ہوئے ہیں اور ان کے گانے خوب پسند کئے جاتے ہیں ،  پاکستانی لیجنڈ گلوکار مرحوم مہدی حسن کے بارے میں لتا نے کہا تھا کہ ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے ۔</p>

 

 

متعلقہ خبریں