صنم سعید پاکستان کے علاوہ کس ملک کی شہریت رکھتی ہیں ؟ اداکارہ کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بڑا انکشاف

2018 ,دسمبر 4



لاہور (ویب ڈیسک) ویسے تو فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں  ہوتی  اور فن کی کوئی حد نہیں  ہوتی فنکار چاہیں تو پوری دنیا پر راج کرسکتے ہیں  اور اب ایسا ہوتا دکھائی بھی دے رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان کی چھوٹی اسکرین یعنی ٹی وی کے متعدد  اداکار اب بھارت کے ’پرائم ٹائم سلاٹس‘ پر راج کرتے نظر آتے ہیں 

ان میں سب سے زیادہ  پسند کی جانیوالی اداکارہ صنم سعید ہیں  جن کے ڈرامے بھارت بھر میں نا صرف بے حد پسند کیے جارہے ہیں بلکہ یہ بھارتی چینلز پر ’پرائم ٹائم‘ میں نشر بھی کیے جاتے ہیں یعنی اس وقت نشر کیے جاتے ہیں جس وقت سب سے زیادہ ناظرین ٹی وی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ صنم سعید ڈرامہ سیریل’زندگی گلزار ہے‘ میں فواد خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں ۔ شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ  صنم سعید لندن میں پیدا ہوئیں وہاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد  پاکستان کے سب سے پہلے’ اسٹینڈ اپ کامیڈی‘ گروپ کا حصہ تھیں ،بعداز وہ وی جے رہیں اور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیومیں ایک بیک اپ ماہر کے طور پر بھی جانی گئیں۔ ان سب کے بعد صنم سعیدنے پاکستانی بلاک بسٹر ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ کیا،جس میں کشف مرتضی کے رول نےا ُنہیں بھارت کے ہر گھر کی پسندیدہ لڑکی بنا دیا۔ انہوں نے لالی ووڈ میں ڈیبیو 2016 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بچانا‘ سے کیا اور دوسری فلم مہرین جبار کی ’دوبارہ پھر سے‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ صنم سعید کی فلم ’کیک‘ نے بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابیاں سمیٹیں  مذکورہ فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی  نامزدکیا گیا۔
 

 

متعلقہ خبریں