اداکار سلمان خان نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین پر چوری کا الزام کیوں لگایا؟

2018 ,دسمبر 4



ممبئی(ویب ڈیسک) بولی وڈ کے دبنگ خان فلم انڈسٹری میں اپنی دریا دلی کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہیں۔ سلمان خان ایک ایسی مشہور شخصیت ہیں کے ہر کوئی ان کا دوست اور فین ہے۔اپنے دوستوں اور قریبی رشتے داروں کو سلمان خان انتہائی مہنگی چیزیں تحفتاً دے دیتے 

ہیں۔ لیکن سلمان خان نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تری قسم پر چوری کا الزام لگادیا ہے۔ معلومات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اپنی فلم'' صنم تیری قسم '' کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔ وہ اپنی فلم کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں کو حیرت اس وقت ہوئی جب سلمان خان نے '' صنم تیری قسم '' کے ہدایتکار پر گانا چوری کا الزام لگایا۔ سلمان خان کا کہناتھا کہ اس گانے کو میں فلم '' تیرے نام '' میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناءپر شامل نہ کرسکا اور اب یہ گانا اس فلم میں استعمال کیا گیا ہے۔
 

متعلقہ خبریں