اچھا جی ۔۔۔۔۔۔ کسی کو پتہ بھی نہ چلا اور سجل علی نے شادی بھی کر لی ، کسے اپنا جیون ساتھی بنا لیا ؟ آپ بھی جانیے

2018 ,دسمبر 4



لاہور(ویب ڈیسک) باوثوق ذرائع نے خبر دی  ہے کہ اداکارہ سجل علی اور احدرضامیر کی دوستی  اب شادی کے مضبوط بندھن میں   تبدیل  ہو چکی ہے ۔ روزنامہ  پاکستان کی ایک خبر کے مطابق  دونوں فنکارپچھلے  کچھ عرصہ سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں  اور  انہوں کے  کئی ماہ قبل  رازداری سے نکاح کر لیا تھا ۔ 

  اس  نکاح  اور شادی میں  دونوں  کے خاندانوں   کی حمایت  و مشاورت  شامل  تھی  لیکن میڈیا کے شور شرابے  اور کسی اسکینڈل سے بچنے کے  لیے   اس شادی کو  راز میں رکھا گیا  تھا ۔  ذرائع نے مزید بتایا  ہے کہ احدرضامیر کی والدہ شروع سے ہی سجل علی کو اپنی بہو بنانے کی خواہش مند تھیں جسے آخرکار انہوں نے عملی جامہ پہنادیا ۔یاد رہے کہ سجل علی کی دوستی پہلے اداکار فیروزخان سے تھی اور دونوں کی شادی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں لیکن اچانک دونوں نے اپنے  راستے جداکرلئے۔ کچھ عرصہ بعد جب سجل علی اور احدرضامیرکو ایک ڈرامے میں  اکٹھے کام کا موقع ملا تو یہیں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا جو آہستہ آہستہ  بڑھتی  گئی اور  کچھ  عرصہ  تک ایک دوسرے کو   سمجھنے  اور  جاننے کے بعد  دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا جیوں ساتھی بنانے کا  فیصلہ کر لیا ۔  سجل علی اور احدرضامیر نے ہم ٹی وی کی ایک اور سیریل’آنگن‘میں بھی کام کیا ہے جو جلد ہی آن ایئر ہونے والا جس میں دونوں نے رومانٹک اندازسے کام کیا ہے۔توقع  ہے کہ پوری دھوم دھام کے ساتھ  سجل علی اور احدرضامیر کی شادی  کا اعلان اور تقریبات کا انعقاد دوبارہ کیا جائے  گا ۔  واضح رہے کہ   اس سلسلے میں  سجل علی اور احدرضامیرکا موقف معلوم نہیں ہوسکا
 

 

متعلقہ خبریں