ڈرامہ 'آنگن' میں اپنے کردار کے حوالے سے اداکار احسن خان نے اہم انکشاف کردیا

2018 ,دسمبر 11



<p style="text-align: right;">کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اس وقت اپنے نئے ڈرامے ’آنگن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جس کی کہانی تقسیم برصغیر کے گرد گھومتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن خان نے بتایا ہے کہ ڈرامے میں فیملی، محبت اور کئی ایسے احساسات اور جذبات کی اہمیت کو پیش کیا جائے گا۔</p>

<p style="text-align: right;">ہم ٹی وی پر جلد نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی خدیجہ مستور کے ناول 'آنگن' سے لی گئی ہے تاہم ڈائیلاگس مصطفیٰ رضوی نے تحریر کیے ہیں۔ اس کی پروڈکشن مومنہ درید کررہی ہیں۔ احسن خان نے اس ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ’ڈرامے کی اصل کہانی کا مرکز احد رضا اور سجل علی کی رومانوی کہانی ہے جبکہ میرے سینز کم ہیں، شروعات کی اقساط میں، میں سونیا حسین کے ساتھ نظر آؤں گا، جبکہ ڈرامے کا فوکس ہماری رومانوی کہانی پر ہوگا تاہم بعدازاں اس ڈرامے کی کہانی آنے والی نسل کی جانب بڑھے گی، جہاں میں سونیا اور اپنے کردار کا بیٹا بن کر سامنے آؤں گا، میرے اس کردار کو حرا مانی اور ماورا حسین کے ساتھ دکھایا جائے گا‘۔اداکار احسن خان نے مزید کہا کہ ’میں نے کبھی ایک ہی ڈرامے میں دو کردار ادا نہیں کیے، میرے حصے کے سینز وزیرآباد، گجران والا اور کراچی میں فلمائے گئے، یہ خاصے متاثر کن ہوں گے‘۔ کئی نامور ڈراموں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے والے احسن خان نے ایک ایسے ڈرامے میں کام کرنے کی حامی کیوں دی، جس کی کہانی کے مرکزی کردار احد رضا اور سجل علی ہیں؟ اس سوال پر احسن خان نے کہا کہ ’میرے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی کہ میرے کردار کے کتنے سینز ہوں گے، میں صرف ایسے کردار اور اسکرپٹس پر کام کرنا چاہتا ہوں جو مختلف ہوں، پاکستان میں اداکاروں کو کردار کے انتخاب کے مواقع کم ملتے ہیں، میرے
پاس کم از کم 20 اسکرپٹس موجود ہیں۔</p>

 

 

متعلقہ خبریں