دپیکا اوررنویر کی شادی کے آخری استقبالیے میں بالی ووڈ اسٹارز کے جلوے ۔۔۔رنگ و خوشبو سے بھری محفل کی سحر زدہ کر دینے والی تصاویر ملاحظہ کیجیے

2018 ,دسمبر 2



<p style="text-align: center;">ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے تیسرے اور آخری استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔۔دپیکا پڈوکون نے ڈیزائنر زبیر مراد کا خوبصورت سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ۔</p>

<p style="text-align: center;">گزشتہ ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹارجوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے تیسرے اورآخری استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی۔اسٹار جوڑی کے گزشتہ ہونے والے دونوں استقبالیے کی تقاریب میں بالی ووڈ اسٹارز کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اس لیے شائقین کو تیسرے استقبالیے کا بے چینی سے انتظار تھا۔گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ استقبالیے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریارائے بچن، ابھیشیک بچن، انیل کپور، کترینہ کیف، فرح خان، رانی مکھرجی، جاوید اختر، شبانہ اعظمی، ودیابالن، اداکارہ ریکھا، ٹائیگر شروف، کرینہ کپور، سیف علی خان، سارہ خان، روینہ ٹنڈن، سنجے دت اور دیگر افراد سمیت تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی۔دپیکا اور رنویر اپنے دونوں استقبالیوں کی تقریب میں روایتی لباسوں میں نظر آئے تھے تاہم گزشتہ روز دونوں اسٹارز نے مغربی لباس کو ترجیح دی۔دپیکا پڈوکون نے ڈیزائنر زبیر مراد کا خوبصورت سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ رنویر سنگھ ڈیزائنر روہت گاندھی اور راہول کھنا کے ڈیزائن کردہ سوٹ میں نظر آئے۔گزشتہ روز ہونے والی تقریب کے بعد دپیکا اوررنویر کی شادی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا۔</p>

<img class=" wp-image-75083 aligncenter" src="https://hassannisar.pk/wp-content/uploads/2018/12/0-deep-1543726458-300x300.jpg" alt="" width="506" height="506" />

<img class=" wp-image-75084 aligncenter" src="https://hassannisar.pk/wp-content/uploads/2018/12/0-deep-1543725244-200x300.jpg" alt="" width="376" height="565" />

<img class=" wp-image-75085 aligncenter" src="https://hassannisar.pk/wp-content/uploads/2018/12/0-deep-1543725982-200x300.jpg" alt="" width="541" height="812" />

 

 

متعلقہ خبریں