شرمناک انکشاف : کیا مکیش امبانی اپنی بیٹی کی شادی پر بالی ووڈ شخصیات کو کھانا کھلانے کے پیسے دیتے رہے ؟ دنگ کر دینے والی خبر آگئی

2018 ,دسمبر 21



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی کی روسوم سماپت ہو گئی ہیں اور اس پر تقریبا 10 کروڑ ڈالر جو کہ تقریبا پاکستانی 14 ارب روپے بنتے ہیں خرچ کیے گئے تاہم شادی کی آخری رسم مکیش امبانی کے 27 منزلہ گھر میں نبھائی گئی

جہاں جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر دعوت کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ سٹارز سمیت دنیا کی معروف 600 شخصیات نے شرکت کر کے اسے چار چاند لگا دیئے ۔ اس دعوت کے موقع پر وسیع پیمانے پر پکوان بنائے گئے جبکہ لوگوں کی توجہ کا مرکز اس تقریب میں بالی ووڈ سٹارز کی جانب سے لوگوں کو کھانا کھلانے کی ویڈیوز اور تصاویر بنیں ۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے کھانا اپنے ہاتھوں سے کھلانے پر کافی تنقید کی جارہی تھی جبکہ امیتابھ بچن نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس پر کئی افراد نے ٹویٹر پر افسوس کا بھی اظہار کیا ۔تاہم یہ معاملہ تھما نہیں اور ٹویٹر پر ایک جنگ سی چھڑ گئی اور لوگ اس کے جواب کا بے صبری سے اتنظار کر رہے تھے کہ ستاروں نے ایسا کیوں کیا ۔ معاملہ گرم ہوا تو امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن نے میدان سنبھالا اور صارفین کی کنفیوژن دور کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’یہ ایک روایت ہے جس کا نام سجن گھوٹ ہے جس کے مطابق دلہن کے گھر والے دولہے کے اہل خانہ کو اپنے ہاتھوں سے کھانا پڑوستے ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں