سونم کپور کو والد کی طرف سے کیا تحفہ ملا؟۔جان کر آپ کو بھی اچھا لگے گا۔

2016 ,دسمبر 25



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) : بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انیل کپورکی بیٹی ہونے پرفخر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپورنے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد اوراداکار انیل کپورکو ان کی 60 ویں سالگرہ پر جذبات سے بھرا پیغام بھیجا ہے۔اداکارہ نے معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی اوربراڈ کاسٹر جم ویلوانو کی جانب سے کہی گئی بات کودہراتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں ان کے والد نے انہیں بہترین تحفہ دیا جو کوئی بھی کسی کو دے سکتا ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔اداکارہ نے والد کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویربھی سماجی ویب سائٹ پر شئیر کی اورلکھا کہ مجھے انیل کپور کی بیٹی ہونے پرفخر ہے اور خواہش ہے کہ میں بھی ہر روز اپنے والد کا سر فخر سے اونچا کروں۔

متعلقہ خبریں