رنویر کے گانے ’’ نشے سے چڑھ گئی اوئے‘‘ نے منفرد ریکارڈ بنا لیا

2017 ,مئی 5



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’بے فکرے‘‘ کے گیت ’’نشے سے چڑھ گئی اوئے‘‘ یوٹیوب پر  سب سے زیادہ دیکھا جانے والا بھارتی فلم کا گیت بن گیا۔بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم ’’بے فکرے‘‘ کو ریلیز ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے اور فلم باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کرچکی ہے لیکن فلم کا گیت سوشل میڈیا پر اب بھی شہرت کی بلندیوں پر راج کررہا ہے۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کے گیت ’’نشے سے چڑھ گئی اوئے‘‘ یو ٹیوب پر کسی بھی بھارتی فلم کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیت بن گیا ہے جسے 6 ماہ میں یوٹیوب پر 23 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ فلم کا گیت تیزی سے 20 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے والا بھی واحد گانا ہے۔فلم کے گیت کو نامور گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا جسے رنویر سنگھ او ر وانی کپور پر فرانس کے شہر پیرس میں فلمایا گیا تھا۔ رنویر سنگھ بھی اپنے گیت کی کامیابی پر خوشی سے سرشار ہیں جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔واضح رہے کہ معروف ہدایتکار آدتیہ چوپڑا کی فلم ’’بے فکرے‘‘ میں  رنویر سنگھ اور وانی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ اور اب رنبیر کے اس گانے میں یوٹیوب پر سے سے زیادہ سنے جانے والا گانے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں