مت پوچھ اپنا حال تیری پین دی۔۔۔“پاکستانی نوجوان نے مشہور زمانہ جملے پر گانا بنا ڈالا
2017 ,دسمبر 6
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران علامہ خادم حسین رضوی کے یوں تو بہت سے ویڈیو کلپس اور جملوں نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی مگر ان کا ایک جملہ ”توہاڈی پین دی۔۔۔“ سب سے زیادہ وائرل ہوا۔اس جملے کو بنیاد بنا کر بہت سی ”میمز“ اور مزاحیہ خاکے بھی بنائے گئے مگر اب ایک پاکستانی نوجوان ”علی آفتاب سعید“ نے دو قدم آگے بڑھاتے ہوئے اس جملے پر ایک گانا ہی بنا ڈالا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور یقینا آپ بھی سن کر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔