اذان کا معاملہ مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں، سونونگم نے معافی کی پیشکش کر دی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی گلوکار سونونگم نے اذان سے متعلق متنازع بیان پرمعافی مانگنے کی پیشکش کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارسونو نگم کا کہنا ہے کہ وہ سب سے کہیں گے کہ اختلاف ختم کرنے پراتفاق کریں، اب اذان کے معاملے کو مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں۔ بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پراذان سے متعلق متنازع بیانات دیئے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔