سونونگم نے ایک اور ہنگامہ کر دیا ۔ہنگامہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

2017 ,اپریل 23



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی گلوکارسونونگم کو گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب گلوکار نے اپنے ہی اکاؤنٹ پرآج اذان پوسٹ کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارسونونگم کو خبروں کو زینت بنے رہنا بہت اچھے طریقے سے آتا ہے۔ گلوکار گزشتہ دنوں بھی اذان سے متعلق توہین آمیزٹوئٹس پرشدید تنقید کا نشانہ بنے اورجب خود کو مشکل میں پھسنتا ہوا دیکھا تو انہوں نے اچھی خاصی وضاحتیں بھی دیں لیکن شاید ان کی وضاحتوں سے کام نہیں بنا جس کا انہیں اندازہ  ہوگیا تھا۔سونونگم نے آج صبح ہی ٹوئٹرپرایک ویڈیو ڈالی جس میں اذان کی آوازریکارڈ ہے جب کہ ریکارڈ کی گئی اذان (فجر) کی ہے،گلوکارکی وڈیوسے یہ واضح نہیں ہورہا کہ انہوں نے یہ اذان کس جگہ ریکارڈ کی تاہم وڈیو کے ساتھ انہوں نے صبح بخیربھارت بھی لکھا ہے۔واضح رہے کہ سونونگم کا کہنا تھا کہ صبح اذان کی آوازسےجاگنا پڑتا ہے جب کہ بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی جس کے بعد گلوکارکونہ صرف  مداحوں بلکہ شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی کھری کھری سنائی تھی۔اور اب انہوں نے مزید وضاحت دینے کی بجائے اذان کی ریکارڈنگ  ٹوئٹ کی ہے۔

متعلقہ خبریں