بارڈر پر تعینات چار سو تینتیس سورمے بغیر گولی کے مرگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 18:37 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ) بھارت کی سرحدی فوج بی ایس ایف کے اہلکار کمزور دل نکلے، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سرحدوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے صرف 25 جبکہ مختلف بیماریوں اور خود کشیوں سے 316 اور دل کے دورے سے 117 فوجی مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2015 اور ستمبر 2016 کے درمیان کی مدت میں 774 اموات میں سے صرف 25 لڑائی کے دوران کی ہلاکتیں ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سرحدوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے صرف 25 جبکہ مخت

لف بیماریوں سے 316  اور دل کے دورے سے 117 فوجی مارے گئے.

رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں میں ایڈز اور ملیریا سے مرنے کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم اب بھی ہر سال 200 کے لگ بھگ اہلکار سڑکوں پر اور ٹرین کے حادثات میں جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔