وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت تمام وفاقی و صوبائی وزراء ، سیکرٹریوں اور اہم افسران اپنی نقل و حرکت محدود اور تمام عوامی اجتماعات سے دور رہے: وزارت داخلہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 23, 2017 | 21:06 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت تمام وفاقی و صوبائی وزراء ، سیکرٹریوں اور اہم افسران کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے اور تمام عوامی اجتماعات سے دور رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اجازت لینا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے مختلف اضلاع کو تھرٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، آج ہونے والے ڈیفنس دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب ، چیف سیکرٹری، اہم ججوں، مئیروں،کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی وزراءکو بھی اپنی نقل وحرکت محدود کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جبکہ اہم جگہوں پر جانے سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے باقاعدہ اجازت کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جب تک قانون نافذ کرنے والے ادارے اجازت نہیں دیں گے اس وقت تک یہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی عوامی اجتماعات میں شمولیت کریں گے۔