لڑکی بے پردہ ہو تو ریپ کر دو
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 26, 2016 | 19:30 شام
سٹاک ہوم (شفق ڈیسک) سویڈن میں نامعلوم شرپسندوں نے بے پردہ خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی عبارت پر مشتمل پوسٹر لگا دیئے ہیں۔ یہ پوسٹر اور سٹیکرسویڈن کے قصبے نائیبرومیں میں جگہ جگہ لگائے گئے ہیں جن میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کو دھمکی دی گئی ہے کہ جو خواتین حجاب نہیں پہنتیں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا جائے گا۔ ان واقعے کے بعد قصبے کی خواتین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق قصبے کے رہائشیوں نے ان سٹیکرز کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں سٹیکر پر لکھا ہے کہ جو خواتین حجاب نہیں پہنتیں وہ مردوں کو دعوت دے رہی ہوتی ہیں کہ ان سے جنسی زیادتی کی جائے۔ ایک تصویر میں موجود سٹیکر پر لکھا ہے کہ جمہوریت نہیں، مذہبی نظام حکومت چاہتے ہیں۔ رپورٹ کیمطابق تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم کی طرف سے ان سٹیکرز کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔