پاکستانی کی معروف اسٹیج  ڈرامہ کوئین پر قاتلانہ حملہ،  افسوسناک خبر آگئی

2017 ,اگست 18



فیصل آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) آئے روز اسٹیج اداکاروں پر حملے معمول بنتے جا رہے تاہم ابھی تک کسی بھی اداکارہ کو حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ۔

 فیصل آباد ڈرامہ کر کے واپسی پر  اسٹیج کی معروف اداکرہ شیزہ بٹ  کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہیں،  نجی ٹی وی چینل کی  شیزہ بٹ ڈارمہ کر کے واپس آرہی تھی کہ نامعلوم نوجوان نے فیصل آباد میں اُنکی گاڑی روک کر فائرنگ شروع کر دی ،  فائرنگ  سے جزوی طور پر گاڑی کو نقصان پچا تا ہم اداکارہ محفوظ رہی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے شواہد اکٹھے کر  واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ  وہ ملزمان  کو نہیں جانتی   تاہم آئے روز انہیں دھمکی آمیز کالز موصول ہوتی رہتی ہیں،  قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہیں کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں