مرنے سے پہلے ایپل کے بانی سٹیو جابز نے ایسے الفاظ ادا کئے کہ سن کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 02, 2017 | 21:40 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی ایپل کے بانی سٹیو جابز کو جدید دنیا میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اگر اس کانام نہلیا جائے تو بات مکمل نہیںہوپاتی۔ 56سال کی عمر میں موت کا شکار ہونے والے سٹیوجابز کی بہن مونا سمپسن نے بتایا ہے کہ مرتے ہوئے اس کی زبان پر کیاالفاظ موجود تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب جابز اس دنیا سے رخصت ہورہا تھا تو اس کی نظر اپمی فیملی کی طرف تھے اور اس کے منہ سے

”Oh wow. Oh wow. Oh wow.“

کے الفاظ نکل رہے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ موت سے قبل جابز نے اسے کہا تھا کہ وہ جلد از جلد اس کے پاس پہنچے۔”اس کی آواز میں محبت ، پیار اور انسیت جھلک رہی تھی لیکن ساتھ ہی ایسا محسوس ہورہا تھاوہ اگلے سفر کی تیاری کررہا ہے اور ہمیں درمیان میں چھوڑ کر جانے پر رنجیدہ ہے۔“ اس کا کہنا ہے کہ جب وہ کمرے میں پہنچی تو جابز کی نظریں اپنے بچوں پر لگی ہوئی تھیںاور ساتھ ہی اس کی حالت خراب ہونے لگی۔”اس کی سانس میں تبدیلی ہوئی اور وہ تیز تیز سانس لینے لگا جیسے وہ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہو۔موت اس تک نہیں آئی بلکہ وہ موت تک گیا۔“مونا کاکہنا ہے کہ اس نے آخری بار اسے دیکھا، پھر کافی دیر تک اپنے بچوں پر نظر دوڑائی اور پھر اپنی بیوی کی طرف دیکھتے ہوئے آخری الفاظ کی ادائیگی کے بعد خالق حقیقی سے جاملا۔ ان کی موت کا غم سب کو بہت زیادہ ہے۔