زمین پر زندگی ختم ہونے والی ہے، عالمی سطح پر مشہور سائنسدان نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ آپ کوٹھیاں بنگلےاور بنک بیلنس بنانا چھوڑ دیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 19, 2016 | 05:49 صبح

لندن (نیوز ڈیسک) فزکس کے عالمی سطح پر مشہور برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ اگرچہ اس سے قبل بنی نوع انسان کی اپنے ہی ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں بار بار وارننگ جاری کرچکے ہیں۔ مگر اب انہوں نے واضح الفاظ میں یہ بھی بتادیا ہے کہ نسل انسانی کے لئے زمین پر زندہ رہنے کا کتنا وقت بچا ہے، جس کے بعد زندگی جاری رکھنے کے لئے کسی اور سیارے کی جانب کوچ کرنا ہوگا۔
اخبار ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سٹیفن ہاکنگ کیمبرج یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب سے خطاب
کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مصنوعی ذہانت، ماحولیاتی تبدیلیوں اور ایٹمی دہشتگردی کے خطرات سے بچ بھی گئے تو ایک ہزار سال بعد کرہ ارض پر زندگی کو برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا، لہٰذا اس سے پہلے ہی ہمیں خلاءمیں کوئی اور سیارہ ڈھونڈنا ہوگا جس پر زندگی کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔ انہوں نے اس خطاب میں کائنات کی تخلیق، آئن سٹائن کے نظریہ ءاضافت اور کائنات کے انجام کے متعلق گفتگو کی۔انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ انہیں نسل انسانی کے لئے اگلی ایک صدی سب سے بڑا چیلنج نظر آرہی ہے۔ پروفیسر ہاکنگ کا کہنا ہے کہ غالباً بات ایک ہزار سال تک پہنچے گی ہی نہیں اور بنی نوع انسان اس سے بہت پہلے ہی اپنے ہاتھوں اپنا خاتمہ کر لے گی۔