2017 ,اکتوبر 25
لاہور(سید اسامہ اقبال) ایک رات سلطان محمود غزنوی رات کے وقت معمول کے مطابق گشت پر تھے اور ایک تندور کے پاس کسی شخص کو سویا ہوا دیکھا تو اس کو اٹھا کر پوچھا کہ وہ کون ہے جواب میں اس شخص نے بتایا کہ وہ غریب مزدور ہے دن بھر مزدوری کرتا ہے اور رات کو اس تندور کے پاس ہی سوجاتا ہے۔
سلطان نے پوچھا کہ اس سردی میں اس کی رات کیسے گزرتی ہے تو اس مزدور نے جواب میں جو کہا اس نے سلطان کو ہلا کر رکھ دیا۔
مزدور نے کہا جناب نصف رات آپ کے انداز میں گزرتی ہے اور بقیہ نصف آپ سے زیادہ اچھے انداز میں گزارتا ہون۔
سلطان نے بڑی حیرت سے پوچھا کہ وہ کیسے؟
مزدور نے جواب دیا کہ جب تک تندور گرم رہتا ہے تو میں آپ کے جیسی نیند سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور جب تندور ٹھنڈا ہوجاتا ہے تو اٹھ کے اللہ کی عبادت شروع کردیتا ہوں جو آپ کے مقابلے میں وقت کا بہتر استعمال ہے۔