فیس بک پر دوستی لیکن شادی سے انکار کرنے کے بعد لڑکی نے لڑکے کے ساتھ کیا کیا جان کر آپ بھی اس کی ہمت کو داد دیں گے،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 21:14 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائڈ فیس بک سے شروع ہونے والی ایک اور لو سٹوری اپنے انجام کو پہنچ گئی ۔پاکستانیوں کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی غیر ملکی لڑکیوں کی کہانی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔حال ہی میں چین سے آنے والی لڑکی نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی ۔فیس بک سے شروع ایک اور کہانی جس میں ایک چینی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر چین سے لاہور پہنچی مگر جب لڑکے کے گھر پہنچی تو لڑکے نے چینی دوشیزہ کو اپنانے سے انکار کردیا جس پر لڑکی نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ لڑکے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ لاہور کے رہائشی سرفراز کی دوستی فیس بک پر چینی لڑکی سے ہوئی ۔جب لڑکی سرفراز سے شادی کیلئے اس کے گھر پہنچی تو اس نے چینی دوشیزہ سے شادی کرنے سے صاف انکارکردیا۔دوشیزہ نے لڑکے کے انکار کرنے پراس کے خلاف فراڈ اور رقم بٹورنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے رابطہ کیا مگر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر چینی لڑکی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد سیشن کورٹ نے لڑکے کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔جس پر لڑکی کو کچھ تسلی ہوئی۔لیکن لڑکے کے رویے اور جھوٹ سے لڑکی کو بہت دکھ پہنچا ہے۔