جاگدے رہنا ساڈے تے نہ رہنا :سٹریٹ کرائمز کی روک تھام : پاکستان کی پولیس نے انوکھا حل تلاش کر لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 06, 2017 | 07:57 صبح
کراچی(ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے جرائم کی روک تھام کے لیے نیا حل تلاش کرلیا، مساجد کے ذریعے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے اعلانات کرائے جائیں گے۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کے لیئے پولیس نے انوکھا حل نکالا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مساجد میں اعلان کرانےکافیصلہ کرلیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر مساجد سے اعلانات کرائیں جائیں گے۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ لوگ جرائم پیشہ افراد اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی پولیس کو کرائیں