سعودی طالبعلم نے مشکل وقت میں امریکی بچے کی جان بچا لی اور پوری دنیا میں ہیرو بن گیا

2017 ,جولائی 4



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والا ایک سعودی طالب علم ایک امریکی بچے کی زندگی بچا کر پوری دنیا میں ہیرو بن گیا ہے۔ العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں حمود کلیبن نامی سعودی طالب علم ایک حجام کی دکان پر موجود تھا جہاں جیڈ نامی بچہ بھی تھا۔ بچے نے منہ میں ٹافی ڈالی جو اس کے گلے میں پھنس گئی اور دم گھٹنے سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ حمود نے یہ ماجرا دیکھا تو اس کی پسلیوں کودبانا شروع کر دیا حتیٰ کہ اس کے گلے میں پھنسی ٹافی نکل گئی اور اس کا سانس بحال ہو گیا۔ بچے کی والدہ میلیسا پیلیس کا کہنا تھا کہ ”خدا نے اس سعودی نوجوان کو ہمارے لیے فرشتہ بنا کر بھیجا ہے۔ میرا بیٹا حجام کی دکان پر بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا۔ میں بھی اس کے ساتھ تھی۔ اس دوران اس کے گلے میں ٹافی پھنس گئی۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا کروں، چنانچہ میں مدد کے لیے پکارنے لگی۔ اسی دوران یہ نوجوان آگے بڑھا اور میرے بیٹے کی جان بچا لی۔“

متعلقہ خبریں