شوہر سے لڑائی، خاتون کی خود کشی لیکن معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، انتہائی ناقابل یقین واقعہ

2017 ,فروری 9



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ایک بیوی نے اپنے شوہر سے لڑائی کے بعد عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگادی لیکن شوہر نے ایسا کام کر دیا کہ حیران کن طور پر اس کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا کر اس کی جان بچا لی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے شانزی کے علاقے شی کوان میں پیش آیا جہاں کانگ نامی بیوی نے اپنے شوہر لیوسے جھگڑے کے بعد عمارت کی چھت سے کودنے کی کوشش کی۔ اس کا شوہر اسے بچانے کے لیے آگے بڑھا تو اس نے چھلانگ دی، لیکن اتفاق سے شوہر کے تیزی سے آگے بڑھائے گئے ہاتھ میں خاتون کی سر کے بال آ گئی۔رپورٹ کے مطابق شوہر نے بیوی کو بالوں سے پکڑ رکھا تھا اور وہ نیچے لٹک رہی تھی اور اب بھی اپنے بال چھڑوا کر نیچے گرنے کی کوشش کر رہی تھی اور چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ ”مجھے چھوڑ دو، مجھے گرنے دو۔“ یہ ماجرا دیکھ کر نیچے موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور فوری طور پر 6اہلکار وہاں پہنچ گئے جو کانگ کو واپس چھت پر لانے میں بمشکل کامیاب ہوئے کیونکہ وہ اب تک شدید مزاحمت کر رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں نیچے ایک پانی کا بڑا پائپ موجود تھا، جس کے سہارے وہ بچ پائی۔ اگر یہ پائپ نہ ہوتا تو اس کا شوہر محض اس کے بالوں کے سہارے اتنی دیر تک اسے پکڑ کر نہیں رکھ سکتا تھا۔ اور یہ کب کی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہوتیں۔لیکن اب بچ جانے کی صورت میں انہیں کوئی خوشی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں