’میں تم سے شادی نہیں کرسکتا کیونکہ ۔۔۔‘ منگیتر نے نوجوان لڑکی سے ایسی بات کہہ دی کہ دلبرداشتہ ہوکرلڑکی نے اپنی زندگی ہی ختم کرلی

2017 ,مارچ 2



نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی و موت، اور انسانوں کا مقدر ان کے خالق کے ہاتھ میں ہے، لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگ اپنی بدعقیدگی کے باعث اپنے ساتھی انسانوں کو ہی بری قسمت اور نحوست کا باعث قرار دے دیتے ہیں۔ یہ رویہ صرف جہالت ہی نہیں بلکہ سفاکی بھی ہے، کیونکہ اس کا نتیجہ کسی کی بربادی اور حتیٰ کہ موت کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں منحوس قرار دے کر دھتکاری گئی ایک نوجوان لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگالیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ناگالکشمی سافٹ ویئر انجینئر تھی اور گزشتہ سال اس کی منگنی کارتک نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ ناگا لکشمی کی منگنی کے کچھ عرصہ بعد ہی بدقسمتی سے اس کے سسر ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ناگالکشمی کے سسرال نے پہلے تو شادی ایک سال کے لئے ملتوی کی لیکن پھر ان کے منگیتر نے انہیں منحوس قرار دیتے ہوئے شادی سے ہی انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ناگالکشمی اور کارتک کی شادی 29مئی کو ہونا تھی، مگر انکار سے دلبرداشتہ ہوکر بیچاری نے اپنی زندگی ختم کر لی۔ وہ ایک قابل سافٹ ویئر انجینئر تھیں اور بھارت کی ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی میں ٹیم لیڈر کے طور پر کام کررہی تھیں۔ لیکن پھر اپنی منگنی ٹوٹنے سے اتنا دلبرداشتہ ہوئیں کہ اپنی جان لے بیٹھی۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں