اس سال کی ہالی ووڈ کی بہترین فلمیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 21, 2016 | 19:21 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):ہولی وڈ ایکشن فلم ’سوسائیڈ اسکواڈ‘ 2016کی بہترین فلم قرار پائی گئی، جس میں سپرمین کی موت کے بعد نئی ٹاسک فورس خطرناک مجرموں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔سپر ہیرو کی کہانی ’کیپٹن امریکا سول وار‘ رواں سال کی دوسری بہترین فلم رہی ہے۔ فلم میں آئرن مین اور کیپٹن امریکا دنیا کو آفات سے بچاتے بچاتے اختلافات کے بعد آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس‘ سال کی تیسری بڑی فلم ٹھہری ہے۔ فلم میں غیر معمولی طاقتوں کے مالک 2سپر ہیروز عوام کی حفاظت کے لیے بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں۔ہولی وڈ فلم ’ڈیڈ پول‘ چوتھے نمبر پر رہی۔ فلم میں سپر ہیرو ویڈ ولسن انتقامی کارروائی کے لیے دشمن کی تلاش میں تباہی پھیلاتا ہے۔