لائیو ویڈیو کے دوران بیٹی کو قتل کرکےخودکشی کرلی

2017 ,اپریل 28



اپنی ناراض بیوی سے مایوس تھائی لینڈ کے ایک شہری نے فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران اپنی 11 ماہ کی بیٹی کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کرلی۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ پولیس کے کرنل جراسک سیم سک کا کہنا ہے کہ اس تمام کارروائی کی ویڈیو لائیو نشر ہونے کی رپورٹس کے بعد انہیں 20 سالہ وٹی سن وونگتلے اور بچی کی لاشیں تھائی لینڈ کے صوبے فوکیٹ میں واقع ایک خالی ہوٹل سے ملیں۔پولیس کرنل کے مطابق ’20 سالہ شخص نے اہنی بیوی کی ناراضگی سے مایوس ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا اور جائے وقوع کی جانب روانہ ہوا جو ایک ویران ہوٹل تھا، اسی ہوٹل سے ہم نے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد کیں۔یاد رہے کہ تھائی باشندے نے پیر (24 اپریل) کو فیس بک کے لائیو ویڈیو آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس واقعے کو نشر کیا، یہ ویڈیو واقعے کے کئی گھنٹوں بعد بھی فیس بک پر موجود رہی، جس کے بعد منگل (25 اپریل) کی دوپہر فیس بک انتظامیہ نے اسے ہٹادیا۔

متعلقہ خبریں