لٹن روڈ سے سوٹ کیس میں ملنے والی لڑکی کون تھی، پولیس کے لیے مشکل کھڑی ہو گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 09, 2016 | 14:56 شام

لاہور (ویب ڈیسک) لٹن روڈ سے ملنے والی خاتون کی نعش معمہ بن گئی، یہ نعش سمیرا کی نہیں تھی جسے سمیرا کے گھر والے لے جا کر دفن بھی کرچکے ہیں ۔اب انکشاف ہوا ہے کہ سمیرا کی نعش جناح ہسپتال مردہ خانے میں موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ سے چند روز قبل سوٹ کیس میں ایک خاتون کی نعش ملی تھی جس کی شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ستوکتلہ کی رہائشی تھی اور اسے اغواکیاگیا تھا۔ پولیس نے نعش کو سمیرا کے ورثاءکے حوالے کردیا جسے سپردخاک کردیا گیا، تاہم گزشتہ روز مردہ خانے میں موجود ا
یک لاوارث خاتون کی نعش کی شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی، جسے ورثاءنے شناخت کیا۔ ورثاءکا کہنا ہے کہ تشدد اور نعش پرانی ہونے کے باعث وہ پہلی نعش کی درست طور پر شناخت نہ کرسکے تھے۔ پولیس کے مطابق اب دونوں نعشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔