وقت وقت کی بات: پاکستان کی مقبول اور بااثر خاتون سیاستدان کے لیے خوشخبری کے بعد ایک بار پھر بری خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 25, 2017 | 14:01 شام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین یونین کونسل سے 31 مارچ تک جواب طلب کر تے ہوئے کونسل الیکشن دوبارہ کرانے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھا ہے۔
جمعہ کو سمیرا ملک کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے مبین قاضی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فریقین کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ جو لوگ کیس کو لٹکانے کی چکر میں ہیں وہ آپس میں چچازاد بھائی ہیں۔ فریقین کی جانب سے بلاو جہ ایک بنچ سے دوسرے بنچ میں کیس منتقل کیا جا رہا ہے، عدالت انصاف کرے جس پر فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار پھر توہین عدالت کی درخواست دے، عدالت نے چیئرمین یونین کونسل خوشاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 31مارچ تک ملتوی کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا ،کامیاب امیدوار سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلا م آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سمیرا ملک کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا 28 دسمبر کا فیصلہ معطل کیا تھا۔(ش س م)