سورج کی سطح پر 75 ہزار میل چوڑا گڑھا دریافت کرلیا

2017 ,جولائی 14



واشنگٹن (منایٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سورج کی سطح پر ایک بہت بڑے گڑھے کو دریافت کیا ہے جو لگ بھگ 75 ہزار میل چوڑا ہے۔ اس طرح کے گڑھے سورج کی سطح پر وہاں موجود مقناطیسی کشش کے باعث نمودار ہوتے ہیں اور یہ اس ستارے کے نسبتاً ٹھنڈے حصے ہوتے ہیں۔ یہ نیا گڑھا درحقیقت سیارہ زمین سے بھی بڑا ہے،اس سے ممکنہ سولر فلیئرز سے ریڈی ایشن طوفان کا خطرہ زمین کو لاحق ہوسکتا ہے۔  ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس سن سپاٹ کا کیا اثر ہوسکتا ہے۔ یہ گڑھا اتنا بڑا ہے کہ زمین سے دیکھا جاسکتا ہے اور اس سے ممکنہ سولر فلیئرز سے ریڈی ایشن طوفان کا خطرہ زمین کو لاحق ہوسکتا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی ادارے کا کہنا تھا ' ایک نیا سن سپاٹ دریافت کیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت تیزی سے پھیل رہا، اس وقت یہ سورج پر موجود سن سپاٹ گروپ میں واحد ہے'۔ بیان کے مطابق یہ سولر فلیئرز کا باعث بن سکتا ہے مگر ابھی اس بارے میں کوئی پیشگوئی کرنا قبل از وقت ہوگی۔

متعلقہ خبریں