2018 ,جنوری 19
امیتابھ بچن اور انیل کپور سمیت دیگرسیلبریٹیز کے بعد اب سنی لیون کا مومی مجسمہ بھی نئی دہلی میں مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادام تساؤ لندن کی ٹیم نےمجسمے کی تیاری کے لئے ممبئی میں سنی لیونی کی تصاویر اور ضروری تفصیلات جمع کیں۔اس موقع پر سنی لیون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مادام تساؤ میوزیم کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیااور کہا کہ میرے لئے یہ منفرد اور یادگار تجربہ ہے۔سنی لیون کا مجسمہ سال کے آخرتک میوزیم کی زینت بنے گا۔