اس ایک چیز نے مجھے کامیاب بنا دیا ، سنی لیون کی کامیابیوں کا سفر خود انہی کی زبانی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 07:55 صبح

نئی دہلی(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی سلیبریٹی سنی لیونی نے جب جب میڈیا سے گفتگو کی ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو سامنے آیا۔ انھوں نے ہمیشہ سے ہی انتہائی مودبانہ اور باوقار انداز میں ہر چبھتے سوال کا جواب دیکر یہ ثابت کیا آپ کا کام آپ کی ذاتی زندگی کا عکاس نہیں ہوتا۔چند روز قبل انڈیا کے ایک روز نامے کے ساتھ ایک انٹرویو میں سنی نے بالی وڈ میں اب تک کے اپنے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو اس بات کا انتظار تھا کہ میں کب منہ کے بل گروں جن کا خیال تھا ک

ہ میں بالی وڈ میں کچھ حاصل نہیں کر سکوں گی۔

سنی کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے کوئی بڑا سٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا لیکن آج شاہ رخ خان کے ساتھ ان کا آئٹم نمبر ان تمام لوگوں کو ایک جواب ہے جو ان کے وجود پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ایک وقت تھا جب سنی لیونی کا نام آتے ہی یا تو لوگ نفرت کا اظہار کرتے تھے یا پھر ان کے لبوں پر عجیب سی سکراہٹ پھیل جاتی تھی۔ یہ حقیقت ہے کہ سنی ایک پورن سٹار رہ چکی ہیں لیکن انھوں نے نہ تو کبھی اس بات کو چھپانے کی کوشش کی اور نہ ہی کبھی اس پر کسی طرح کے افسوس کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں کہ ایمانداری قول کی ہو یا کرادر کی کامیابی کی ضمانت ثابت ہو سکتی ہے۔