سپریم کورٹ کے باہر نعیم الحق اور خرم نواز گنڈا پور میں جھگڑا کس بات پر ہوا؟وجہ سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 09:42 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور میں جھگڑا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا ٹاک کے لیے رکھے گئے ڈائس پر عوامی تحریک کے خرم نواز موجود تھے کہ اس دوران پی ٹی آئی کے نعیم الحق بھی وہاں پہنچ گئے اور خرم نوازکو میڈیا ٹاک کرنے سے روک دیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور نوک جھونک بڑھے بڑھے نوبت گالیوں تک جا پہنچی۔دونوں رہنماؤں کے درمیاں تلخی

بڑھے تو شیخ رشید نے بیچ بچاؤ کرانا چاہا،شیخ رشید نے سمجھاتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے کیمرے لگے ہیں اور اس وقت سب براہ راست نشر کیا جارہا ہے ۔شیخ رشید نے نعیم الحق کے منہ پر ہاتھ رکھ کرانہیں چپ کرایا اور پیچھے دھکیلتے ہوئے معاملے کو رفع دفع کرادیا۔