,قرض نادہندہ چینی خاتون نے پولیس سے بچنے کیلئے پلاسٹک سرجری کرالی

2017 ,جولائی 31



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) 59 سالہ چینی خاتون نے ڈھائی کروڑ یو آن (37لاکھ ڈالر) قرض کی ادائیگی سے بچنے کے لئے پلاسٹک سرجری کرالی لیکن پولیس نے طویل کھوج کے بعد نیا رنگ و روپ اختیار کرنے والی قرض دار خاتون کو گرفتار کرلیا۔ مذکورہ خاتون مقامی عدالت کی جانب سے قرض ادا کرنے کے حکم کے بعد جنوب مشرقی شہر شین ژین فرار ہوگئی تھی، جسے پولیس نے کوششوں کے بعد حراست میں لے لیا۔ چینی خبر رساں ادارے نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ خاتون 30سے 40 سال کی لگ رہی تھی اور اس کی جو تصاویر ہمارے پاس تھیں ان سے بالکل مختلف نظر آرہی تھی۔

متعلقہ خبریں