نجم سیٹھی کی بیٹی میراسیٹھی کا عمران خان کو سرپرائز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 19:16 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوکمیٹی اورپی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی کی بیٹی میراسیٹھی نے کہاہے کہ میرے والد کے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے شدیداختلافات ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے میراسیٹھی نے کہاکہ میرے والد کے عمران خان سے
اختلافات ہیں لیکن اس بات پرعمران خان کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ عمران خان نے دوجماعتی نظام کاخاتمہ کیا۔میراسیٹھی نے کہاکہ دوجماعتی نظام ختم ہونے سے عوام کے پاس عوامی نمائندے چننے کے زیادہ مواقع پیداہوگئے ہیں۔اوردوجماعتی نظام ختم ہونے سے انتخابات میں دوجماعتوں کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے۔