سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیا کے بیٹے کی اپیل پاکستان تحقیقات کرے، سشما سورا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 18, 2017 | 05:44 صبح
کراچی (مانیٹرنگ) کراچی میں لاپتہ ہونے والے سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیا سید آصف علی نظامی کے بیٹے نے اپنے والد کی جلد بازیابی کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف نظامی کے بیٹے نے کہا ہے کہ ان کے والد کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔ گھر والے پریشان ہیں ان کا اپنے پیاروں سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ ادھر کراچی پولیس بھارتی شہریوں کی آمد سے لاعلم نکلی۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مطابق کراچی آنے والے غیرملکیوں کو رجسٹریشن کرانا پڑتی ہے مگر ان بھارتی علماء نے نہیں کرائی۔ دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دونوں بھارتی علماء کی گمشدگی پر پاکستان سے جلد تحقیقات اور انہیں جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔