شیشے پر بنا حیرت انگیز سوئمنگ پول

2017 ,جولائی 13



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): آپ نے سوئمنگ پولز تو بے شماریکھے ہوں گے لیکن یہ ایک ایسا خطرناک سوئمنگ پولز ہے جو شیشے پر تعمیرکیا گیا ۔اس سوئمنگ پول کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس میں تیراکی کے لیے نہایت حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہے۔امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن میں واقع یہ سوئمنگ پول 500 فٹ کی بلندی پر بنایا گیا ۔عمارت کی 40 ویں منزل پر تعمیر کیا گیا یہ سوئمنگ پول شیشے کا ہے جس کا کچھ حصہ چھت سے باہر خلا میں معلق ہے ۔سوئمنگ پول کو اسکائے پول کا نام دیا گیا ہے ۔سوئمنگ پول میں تیراکی کرنا کوئی معمولی بات نہیں تاہم پھر بھی کچھ ایسےلوگ ہے جو اس میں تیراکی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں