دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز تیسرے ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز 105رنز بنائے پاکستان نے یہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا. Image copyright AFP
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔
سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ دی لیکن ویسٹ انڈین
ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف103 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی جو اس سیریز میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔
پاکستان نے مط
لوبہ اسکور سولہویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم نے اکیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سیریز میں انہوں نے نو وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیمیں دو دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریں۔ پاکستان نے بائیں ہاتھ کے تیز بولر رومان رئیس کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا موقع فراہم کیا ۔ٹیم میں محمد عامر کی بھی واپسی ہوئی۔
عماد وسیم نے اپنے دوسرے ہی اوور میں جانسن چارلس اور والٹن کو لگاتار گیندوں پر بولڈ کردیا۔
ڈھائی سال بعد دوبارہ ٹیم میں واپس آنے والے والٹن کے لیے یہ انتہائی مایوس کن لمحہ تھا۔
Image copyright Getty
پانچویں اوورمیں فلیچر کے رن آؤٹ ہونے پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اسکور صرف سترہ تھا اور وہ ایک بار پھر پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کے بجائے اپنے بچاؤ کی جنگ میں مصروف ہوچکی تھی۔
تجربہ کار مارلن سیمیولز نے اگرچہ ایک اینڈ سنبھالے رکھا لیکن حالات نے انہیں بھی کھل کر بیٹنگ کا موقع نہیں دیا۔دوسری جانب عماد وسیم براوو کو بولڈ کرکے ایک اور گھاؤ لگاگئے۔
نکوس پورن نے محمد نواز کو ایک چھکا لگایا لیکن اسی اوور میں ایک اور چھکے کی کوشش میں وہ ڈیپ مڈ وکٹ باؤنڈری پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز نے تیرہویں اوور میں چھیاسٹھ رنز پر پانچویں وکٹ گرنے کے بعد اگرچہ مزید وکٹ نہیں گنوائی لیکن سیمیولز اور پولارڈ چوالیس گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک چوکا لگانے میں کامیاب ہوسکے ۔سیمیولز انسٹھ گیندیں کھیل کر تین چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
تینوں تیز بولرز اگرچہ وکٹ سے محروم رہے تاہم محمد عامر اور سہیل تنویر کے مقابلے میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رومان رئیس نے تیز اور سلو گیندوں کے امتزاج سے متاثر کن بولنگ کی اور تین اوورز میں صرف دس رنز دیے۔
پاکستان کی اننگز میں شرجیل خان لگاتار تیسرے میچ میں قابل ذکر کارکردگی دکھائے بغیر گیارہ رنز پر اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کیزرک ولیمز کی پہلی وکٹ بن گئے جنہوں نے اسی اوور میں خالد لطیف کو بھی اکیس کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا۔
بابر اعظم اور شعیب ملک کی پراعتماد بیٹنگ نے ویسٹ انڈیز کو مزید کسی کامیابی سے دور رکھتے ہوئے پاکستان کی جیت پر مہرتصدیق ثبت کردی۔
شعیب ملک چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تنتالیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ بابراعظم ستائیس رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔
ان دونوں نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں اڑسٹھ رنز کا اضافہ کیا۔