مشہور گلوکار قتل کی دھمکیاں ملنے پر ملک چھوڑ گیا۔

2016 ,دسمبر 21



لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہونے والے گلوکار طاہر شاہ کو نامعلوم افراد نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں، جس کے بعد وہ گزشتہ روز پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر شاہ کے مینجر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں تاہم انھیں نہیں پتہ کہ وہ کون سے ملک گئے ہیں؟میڈیا رپورٹس کے مطابق ”آئی ٹو آئی“ اور ”اینجل“ جیسے گانوں سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے حکام سے سیکیورٹی کی درخواست کی تاہم کوئی قابل اطمینان جواب موصول نہ ہونے پر وہ بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ طاہر شاہ کو نامعلوم ٹیلیفون کالز کے ذریعے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں