ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 18, 2017 | 08:35 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خالہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور آج بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج جھنگ میں ادا کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خالہ کی
وفات پر دینی و سیایسی حلقوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ،سربراہ وحدت المسلمین راجہ ناصر عباس ،منظور وٹو،ممتازحسین نیازی، علامہ امین شہیدی،چوہدری سرور،غلام مصطفی کھر ودیگر سیاسی ،مذہبی،سماجی راہنماوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔ علاوہ ازیں مختلف دینی و سیاسی رہنماﺅں نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات میں بلندی کی دعا کی۔