تو یہ بات ہے : سیف علی خان اور کرینہ کپور کے نومود بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھنے پر پورے بھارت کو مرچیں کیوں لگ گئیں ؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

2016 ,دسمبر 22



نئی دہلی  (ویب ڈیسک) نامور بالی وڈ جوڑے کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام تیمور علی خان پٹوڈی بتایا ہے۔ یوں پیدائش سے یہ بچہ ایک تنازعے کا شکار ہو گیا ہے۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ تیمور علی خان ٹرینڈ کر رہا ہے۔ تاہم اس نام کی تعریف کے بجائے بھارت میں اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ کچھ بھارتی شہریوں کی رائے میں یہ نام اس لیے متنازعہ ہے کیونکہ یہ نام چودہویں صدی کے اُس  ترک منگول بادشاہ کے نام سے ملتا ہے جس کے بارے میں بھارتی عوام کا یہ ماننا ہے کہ اُس نے  دہلی پر قبضہ کرنے کے لیے کئی ہزار افراد کا قتل عام کیا تھا۔ تاریخ میں یہ بادشاہ تیمور لنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کرینہ اور سیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ،’’ ہم اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹوڈی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم میڈیا اور اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نو ماہ تک ہمارا ساتھ دیا اور ہم سے محبت کی۔‘‘ اس پیغام کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا رہا تاہم کچھ افراد نے ان کی حمایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں